𝐀 𝐦𝐮𝐬𝐭 𝐑𝐄𝐀𝐃 𝐟𝐨𝐫 𝐬𝐞𝐫𝐢𝐨𝐮𝐬 𝐥𝐞𝐚𝐫𝐧𝐞𝐫𝐬 (𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐜𝐚𝐩𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐤𝐞 𝐥𝐢𝐲𝐞 𝐧𝐞𝐞𝐜𝐡𝐞 𝐝𝐞𝐤𝐡𝐞𝐢𝐧) A rigorous refutation of the misconceptions and methodological errors propagated by self styled muftis concerning the muftā bihi and qawl Mu’tamad of the Shafi’i madhab, this analytical discourse delivers a decisive academic rebuttal to objections wrongly levelled against the Ḥanafī and other jurists regarding aquatic animals, grounded in the Qurʾān, Sunnah, and the jurisprudential principles and legal maxims of the Shāfiʿī school. It exposes and clarifies the key technical terminology and internal hierarchy of the Shāfi’i madhhab, including the Mufta Bihi, Qawl Mu’tamad, Qawl Mukhtaar, the role of the Shafi’i Imams, Ashab Al Tarjih, and the major works of Fatwa, while offering a methodologically grounded response to misguided non madhab critiques of the Ḥanafi school and correcting widespread misunderstandings regarding the Shāfiʿī tradition.
Today, we see many people with little real understanding criticizing the Hanafi school and making accusations against it. When they encounter an issue where common practice goes against the Hanafi position, they hastily claim that the other schools differ and that the Hanafis are “isolated” in their view. What many fail to realize is that merely attributing an opinion to the Shafi‘i school or any school does not make it accurate.
In reality, many self-identified Shafi‘is have issued rulings that do not align with their own madhhab, nor with any of the four recognized schools, and in some cases even contradict established scholarly consensus (ijmā‘). Examples of this include treating three divorces issued in one sitting as a single divorce or permitting women to travel without a Mahram. Not understanding such nuances of the Madhahib leads people to mistakenly ascribe fewer than twenty rak‘ahs of Tarāwīḥ to the Shafi’i Madhab.
It is therefore essential to distinguish between genuine followers of the madhāhib and those who merely claim affiliation while issuing rulings outside the framework of all four schools. It is of immense importance to note that it is not sufficient to quote passages from texts of the books of the other madhahib thinking that whatever has been mentioned IS the mufta bihi qawl, rather it is essential for people of knowledge to either do Istifta to a Mufti of that Madhab or otherwise, study the methodology of it and even then ultimately confirm it with a mufti of that respective madhab, as demonstrated in the referenced video, where the Shafi‘i principles relevant to the issue are clearly laid out. Our weakness today stems from ignorance of these methodologies; once they are properly understood, such claims lose credibility and these serious errors can no longer be passed off as legitimate positions of the madhāhib.
Some of the other interesting concepts and works you’ll find that are covered in the lecture are as follows:
– Shafi’i methodology in Fatwa.
– Terminology and Qawaid of Shafii fiqh.
– How the lamadhhabiyyah try to deceive Hanafi Ulama.
– Introducing the special istilahaat of various Shafi’i Fuqaha and their misunderstood implications.
– Ashab al Tarjeeh and the MutaAkhiroon Shafii Ulama.
– Mu’tamad, Rajih, Marjooh, dhaeef and shadh positions in the Shafii Madhhab.
The legal ruling of ما بعد and ما قبل of لكن, with and without كما in the istilah of Ibn Hajar Makki.
– Alqawaid al Kulliyyah in the Shafi’i madhhab.
– Mufta bihi Qawl and the preferred position of the Shafii madhahb when certain imams differ.
– The istilah of mujtahid muntasab in the Shafii school compared with Mujtahid fil Madhhab of the hanafis.
– How pseudo Shafi’is promote anomalous positions of the school to promote the La madhhabiyyah.
– Why some Hanafi muftis misunderstood the Shafii school and the necessity of knowing the consensus.
– Minority Fiqh, fitnah of rebellion from 4 schools and the deception of the lamadhhabiyyah.
– Naive Muftis promoting aberrant positions of other madhahib which are against Consensus(ijma).
– essential points for a non Shafii scholar to be mindful of before quoting from the Shafii madhhab.
– Introduction to the following Shafii books and their significance In the Shafii Fiqh;
Al-Wajeez fi al-Fiqh wa al-Usul, Abu Hamid Muhammad ibn Muhammad al-Ghazali (d. 505 AH)
Fath al-Azeez fi Sharh al-Wajeez, Abu al-Qasim Abdul Karim al-Rafi’i (d. 623 AH)
Rawdat al-Talibeen, Abu Zakariya Yahya ibn Sharaf al-Nawawi (d. 676 AH)
Minhaj al-Talibeen, Abu Zakariya Yahya ibn Sharaf al-Nawawi (d. 676 AH)
Al-Muhadhab fi Fiqh al-Shafi’i, Abu Ishaq Ahmad ibn Muhammad al-Shirazi (d. 476 AH)
Al-Majmoo’ Sharh al-Muhadhab, Abu Zakariya Yahya ibn Sharaf al-Nawawi (d. 676 AH)
Tuhfat al-Muhtaj, Ibn Hajar Makki (d. 852 AH)
Nihayat al-Muhtaj, Shams al-Din al-Ramli (d. 1042 AH)
Fath al-Moeen, Zain al-Din al-Saghir
• Imam Zainuddin al-Kabeer (d. 860 AH) and his grandson Imam Zainuddin al-Sagheer (d. 923 AH) and their distinguished maqam in the Shāfiʿī madhhab.
• Imam Shihabuddin Ahmad al-Ramli (d. 978 AH) and his son Imam Shamsuddin Muhammad al-Ramli (d. 1023 AH), and their karāmāt mentioned by Al-ʿĀrif billāh Allama Abdul Wahhab al-Sha’rani, who was a student of Imam Shihabuddin al-Ramli (the father).
• Khairuddin Muhammad al-Ramli (Ḥanafī) (d. 1032 AH) and the confusion among ʿUlamāʾ and students of dīn regarding the name “al-Ramli.”
• Shaykh Ahmad bin ʿAlawi al-Saqqaf (d. 1105 AH), a student of Shaykh Zaini ad-Dahlan, and his work Al-Fawāʾid al-Makkiyyah.
نام نہاد مفتیوں کی مذہب شوافع کے مفتی بہ اور قول معتمد کے حوالے سے غلط فہمیوں کی بنیاد پر، احناف و دیگر فقہاء پر کیے گئے اعتراضات کا آبی جانوروں کے تعلق سے ، مذھب شافعی کے قواعد فقہیہ اور اصولوں کی روشنی میں دندان شکن علمی و تحقیقی جواب.
یہ بحث قرآنِ کریم، سنتِ نبویہ ﷺ، اور فقہائے احناف و شوافع کی معتمد فقہی کتب کی روشنی میں آبی جانوروں سے متعلق شرعی احکام کے تفصیلی جائزے پر مشتمل ہے۔
اس کے ساتھ غیر شافعی اہلِ علم کی سہولت کے لیے فقہِ شافعی کے مخصوص مناہج، اصول اور اصطلاحات کا تعارف بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ شافعی فقہ سے استدلال کرتے وقت پائی جانے والی عام غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔
اس ضمن میں مفتیٰ بہ قول، قولِ معتمد، قولِ مختار، راجح، مرجوح، ضعیف اور شاذ اقوال، آئمۂ شافعیہ، اصحابُ الترجيح اور فقہِ شافعی کی بڑی فتاویٰ کی کتب کی توضیح کی گئی ہے،
نیز یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فقہِ شافعی میں فتویٰ کن اصولوں کے تحت دیا جاتا ہے اور کن اقوال پر اعتماد کیا جاتا ہے، تاکہ کسی شافعی عبارت کو اس کے منہج اور سیاق سے ہٹا کر پیش کرنے کی غلط روش کی اصلاح ہو سکے۔
عصر حاضر میں یہ امر مشاہدے میں آتا ہے کہ بعض لوگ، جو اصولِ فقہ اور مناہجِ ائمہ سے صحیح واقفیت نہیں رکھتے، فقہِ حنفی پر اعتراضات کرتے ہیں اور اس پر تنقیدی جملے صادر کرتے ہیں۔ جب کسی ایسے مسئلے سے سابقہ پیش آتا ہے جس میں عرفِ عام، یا عملی تعامل فقہِ حنفی کے خلاف ہوتا ہے تو وہ بلا تحقیق یہ دعویٰ کر دیتے ہیں کہ دیگر فقہی مذاہب اس مسئلے میں مختلف رائے رکھتے ہیں اور احناف اس میں منفرد یا متفرد ہیں۔ حالانکہ یہ حقیقت نظر انداز کر دی جاتی ہے کہ محض کسی موقف کو فقہِ شافعی یا کسی دوسرے مذہب کی طرف منسوب کر دینا اس کے صحتِ شرعیہ یا قوتِ استدلال کی دلیل نہیں بنتا، بلکہ ہر فقہی قول کی صحت کا مدار اس کے دلائل، اصول اور منہجِ استنباط پر ہوتا ہے، نہ کہ محض اس کی نسبت پر۔
حقیقت یہ ہے کہ عصرِ حاضر میں بہت سے ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو خود کو شافعی کہلاتے ہیں، مگر ان کے صادر کردہ فتاویٰ نہ فقہِ شافعی کے مطابق ہوتے ہیں اور نہ ہی چاروں معتبر فقہی مذاہب میں سے کسی کے مطابق، بلکہ بعض اوقات وہ اجماعِ امت کے بھی خلاف ہوتے ہیں۔ اس کی واضح مثالیں ایک ہی مجلس میں دی گئی تین طلاقوں کو ایک طلاق قرار دینا، یا یہ دعویٰ کرنا کہ بیس رکعت سے کم تراویح پڑھنا تمام مذاہبِ اربعہ کے نزدیک درست ہے، حالانکہ یہ آراء اجماع کے خلاف ہیں، اس کے باوجود انہیں مستند، متفق علیہ یا جمہوری موقف کے عنوان سے پیش کیا جاتا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
لہٰذا یہ نہایت ضروری ہے کہ راسخ اور مستند مقلدینِ مذاہب اور ان افراد کے درمیان فرق کیا جائے جو محض نام کے مقلد ہیں مگر فتاویٰ دیتے وقت چاروں مذاہب کے دائرے سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں وہ فتاویٰ بھی آتے ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ اگر عورت کا سفر بالکل محفوظ ہو تو وہ بغیر محرم کے سفر کر سکتی ہے، حالانکہ یہ فتویٰ ائمۂ اربعہ کے مسلم اصولوں کے خلاف ہے۔ اسی طرح یہ امر بھی واضح رہنا چاہیے کہ محض دوسرے مذاہب کی کتب سے کچھ عبارات نقل کر لینا اور یہ سمجھ لینا کہ یہی اس مذہب کا مفتیٰ بہ قول ہے، علمی دیانت کے منافی ہے، بلکہ درست طریقہ یہ ہے کہ یا تو اس مذہب کے کسی مستند مفتی سے استفتاء کیا جائے یا اس مذہب کے منہج اور اصول کو پوری طرح سمجھ کر مسئلے کو دیکھا جائے، جیسا کہ شیخ ثاقب اقبال صاحب کے لیکچر میں شافعی اصولوں کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔
آج امت کی علمی کمزوری کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ فقہی مذاہب کے مناہج سے ناواقفیت عام ہو چکی ہے۔ جب یہ مناہج صحیح طور پر سمجھ لیے جائیں تو بے بنیاد دعوے خود بخود اپنی حیثیت کھو دیتے ہیں اور شاذ، متروک یا اجماع کے خلاف اقوال کو مذاہب کے معتمد اقوال کے طور پر پیش کرنا ممکن نہیں رہتا۔
اس لیکچر میں جن دیگر اہم علمی موضوعات اور فقہی مباحث کا احاطہ کیا گیا ہے، وہ درج ذیل ہیں:
1۔ فتویٰ میں فقہِ شافعی کا منہج
2۔ فقہِ شافعی کی اصطلاحات اور قواعد فقہیہ
3۔ غیر مقلدین حضرات کا احناف کے علماء کو مغالطے میں ڈالنے کا طریقہ
4۔ مختلف شافعی فقہاء کی مخصوص اصطلاحات اور ان کی غلط تشریحات
5۔ اصحابُ الترجيح اور متاخرین شافعی علماء
6۔ فقہِ شافعی میں معتمد، راجح، مرجوح، ضعیف اور شاذ اقوال، خصوصاً ابن حجر مکیؒ کی اصطلاح میں “لکن” کے ما بعد و ما قبل کے احکام ،لفظ “کما ” کے ساتھ اور بغیر لفظ “کما” کے.
7۔ فقہِ شافعی کے کلی قواعد
8۔ مفتیٰ بہ قول اور ائمہ کے اختلاف کی صورت میں ترجیحی منہج
9۔ شافعی مکتب میں مجتہدِ منتسب اور احناف کے مجتہد فی المذہب کا تقابلی جائزہ
10۔ نام نہاد شافعیوں کا شاذ اقوال کے ذریعے لا مذہبیت کے فروغ کی کوششیں
11۔ بعض احناف مفتیوں کی فقہِ شافعی سے متعلق غلط فہمیاں اور اجماع کی اقسام کو سمجھنے کی ضرورت
12۔ اقلیتی فقہ، چاروں مذاہب سے بغاوت، اور لا مذہبیت کے فتنہ انگیز رجحانات
13۔ بعض نادان مفتیوں کا اجماع کے خلاف شاذ آراء کو فروغ دینا
14۔ غیر شافعی علماء کے لیے فقہِ شافعی سے حوالہ دیتے وقت اہم احتیاطی نکات
آخر میں فقہِ شافعی کی معتمد اور بنیادی کتب کا تعارف بھی شامل ہے، جن میں
1۔ابو حامد محمد بن محمد الغزالی المعروف الامام غزالی (متوفی 505ھ) کی کتاب “الوجیز فی الفقہ و الاصول”
2۔ ابو القاسم عبد الکریم الرّافعیؒ المعروف امام رافعی (متوفی 623ھ) کی کتاب “فتْحُ العَزیز فی شرحِ الوجیز” (وجیز کہ شرح)
3۔ ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی المعروف امام نووی (متوفی 676ھ)کی “روضۃ الطالبین” (فتح العزیز کا خلاصہ)
4۔ امام نووی کی ہی “منہاج الطالبین”
5۔ ابو اسحاق احمد بن محمد المعروف امام شیرازی (متوفی 476ھ) کی “المہذب فی فقہ الشافعی”
6۔ امام نووی کی ہی “المجموع شرح المہذب”
7۔ امام ابن حجر مکی (متوفی 852ھ) کی “تحفۃ المحتاج”
8.امام شمس الدین رملی (متوفی 104ھ) کی “نہایۃ المحتاج”(یہ دونوں منہاج کی سب سے معتبر شروح ہیں)
9۔ امام زین الدین صغیر (متوفی 923ھ) “فتح المعین”
اہم ائمہ کے فقہی مقام اور تاریخ وفات:
امام زین الدین بن محمد بن علی بن عبداللہ کبیر الشافعی (متوفی 860ھ) اور ان کے پوتے امام زین الدین بن علی بن محمد صغیر الشافعی (متوفی 923ھ) — فقہ شافعی میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔
امام شھاب الدین احمد بن محمد رملی الشافعی (متوفی 978ھ) اور ان کے بیٹے امام شمس الدین محمد بن احمد رملی الشافعی (متوفی 1023ھ) اور ان کی کرامات جن کا ذکر شیخ عبدالوہاب شعرانی علیہ الرحمہ (العارف باللہ) نے کیا، جو امام شھاب الدین رملی کے شاگرد تھے۔
خیر الدین محمد بن احمد رملی الحنفی (متوفی 1032ھ) اور طلباء کے درمیان رملی نام کے حوالے سے پائی جانے والی الجھن۔
شیخ احمد بن علوی الصقّاف (متوفی 1105ھ) جو شیخ زینی الدہلان رحمہ اللہ کے شاگرد تھے، اور ان کی مصنفہ کتاب الفوائد المکیہ ہے۔
اور یہ سب کتب فقہِ شافعی میں اعلیٰ درجے کی معتمد حیثیت رکھتی ہیں، خصوصاً تحفۃ المحتاج اور نہایۃ المحتاج جو منہاج الطالبین کی سب سے معتبر شروح شمار ہوتی ہیں۔
Watch now: